Share this link via
Personality Websites!
475678
9330
ہیں۔جس کا اندازہ آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت سےبھی لگایا جا سکتا ہے کہ آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادتِ اقدس ایسی پاکیزہ، مقدس اور کمال والی ہوئی کہ جس کی کوئی مثال نہ کبھی پیش کی گئی ہے اور نہ کبھی پیش کی جاسکےگی۔
اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ایسا بے مثل و بے مثال بنایا ہے کہ آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مبارک زندگی کا ہر پہلو بھی بے مثل و بے مثال ہے، حتّٰی کہ آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیدائش بھی ایسی ہے کہ نہ کسی کی ایسی پیدائش ہوئی ہے نہ ہوگی۔جب آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیدائش ہوئی تو گویا ہر طرف نُور کی برسات ہونے لگی،گویا ساری کائنات جگمگا اُٹھی اورہر طرف نورہی نور ہوگیا۔ آئیے! اس طرح کے چند واقعات سنتے ہیں:
حضرت عثمان بن ابی العاص رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُفرماتے ہیں:میری والدہ نے بتایا:میں اُس رات حضرت آمنہ رَضِیَ اللہ عَنْہَا کے پاس تھی، جس رات رسولِ کریم صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیدائش ہوئی ۔میں گھر میں ہر طرف روشنی اور نُور پاتی اور محسوس کرتی جیسے ستارے قریب سے قریب تر ہو رہے ہیں ۔ یہاں تک کہ مجھے ایسا لگا جیسے یہ ستارے میرے اُوپر ٹُوٹ پڑیں گے۔پھر جب سرکارِمدینہ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس کائنات میں تشریف لائے تو ایک نُور نکلا جس سے ہر چیز روشن ہو گئی،یہاں تک کہ نُور کےعلاوہ کچھ بھی نظر نہ آتا تھا۔(خصائص کبری، باب ما ظہر فی لیلۃ مولدہ من المعجزات و الخصائص، ۱/۷۸ )
نُورِمُصْطَفٰے اور چراغ کی روشنی
حضرت صَفِیَّہ بنتِ عبدالمطلب رَضِیَ اللہ عَنْہا فرماتی ہیں:حضورِ اقدس صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت کے وَقْت میں حضرت آمنہ رَضِیَ اللہ عَنْہَا کی خدمت میں حاضر تھی ،میں نے دیکھا کہ حضورِ اقدس صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نُور،چراغ کے نور کو مغلوب کررہا ہے،اس رات میں نے چند نشانیاں دیکھیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami