Share this link via
Personality Websites!
475677
9330
سچے کی آمد …مرحبا سوہنے کی آمد …مرحبا موہنے کی آمد …مرحبا
مُختار کی آمد …مرحبا پُرنور کی آمد …مرحبا سراپا نور کی آمد …مرحبا
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ صحابہ و اَہلِ بیت!غور کیجئے! جو نورانی آقا کسی کے چہرے پر دستِ اقدس پھیردیں تو وہ روشنی دینے لگ جائے، جو نورانی آقا چھڑیوں اور شاخ پر توجہ فرما دیں تو وہ بلبوں کی طرح روشن ہو جائیں تو ایسے نورانی آقا کی اپنی نورانیت کا کیا عالَم ہوگا۔ ان واقعات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذات بظاہر تو بَشَرِیَّت تھی مگر حقیقت میں آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سر اپا نور ہی نور تھے،جیساکہ
منقول ہے:پیدائش سے کچھ دن پہلے ہاتھی والوں کے ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آنا،فارس میں ایک ہزار سال سے بھڑکتی ہوئی آگ کا ایک لمحہ میں بجھ جانا، کسریٰ کے محل کا زلزلہ اور اس کے چودہ(14) کنگروں کا گر جانا،”ہَمدان“اور”قُم“نامی شہروں کے درمیان چھ میل لمبے چھ میل چوڑے”بُحَیْرهٔ ساوَہ“نامی دریا کا اچانک بالکل خشک(Dry) ہو جانا،حضورپُرنورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی والدہ رَضِیَ اللہ عَنْہا کے بدنِ مبارَک سے ایک ایسے نور کا نکلنا جس سے ”بصریٰ“کے محلات روشن ہو گئے۔یہ سب واقعات اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں جو حضورِاکرم صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیدا ہونے سے پہلے ہی عالمِ کائنات کو خوشخبری دینے لگے۔(مواھب لدنية وشرح الزرقانی، ولادتہ...الخ، ۱/۱۶۷ ، ۲۲۱، ۲۲۸، ۲۲۷)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!یقیناً ہمارے نُوری آقا صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بے مثل و بے مثال
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami