Share this link via
Personality Websites!
475676
9330
رَضِیَ اللہ عَنْہُمَا اندھیری رات میں بہت دیر تک حضورِ پاک صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بات کرتے رہے، جب یہ دونوں بارگاہِ رسالت سے اپنے گھروں کے لیے روانہ ہوئے تو ایک کی چھڑی (Stick)خود بخود روشن ہوگئی اور وہ دونوں اسی چھڑی کی روشنی میں چلتےر ہے، جب کچھ دورچل کردونوں کے گھروں کاراستہ الگ الگ ہو گیاتودوسرے کی چھڑی بھی روشن ہوگئی اور دونوں اپنی اپنی چھڑیوں کی روشنی کے سہارے سخت اندھیری رات میں اپنے اپنے گھروں تک پہنچ گئے۔(مشکاۃ المصابیح، کتاب الفضائل والشمائل، باب الکرامات، حدیث:۵۹۴۴، ۲/۳۹۹)
(3)حضرت ابوسعید خُدری رَضِیَ اللہ عَنْہ سے روایت ہے،ایک مرتبہ حضرت قتادہ بن نعمان رَضِیَ اللہ عَنْہ نےحضور انور صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی۔ رات سخت اندھیری تھی اور آسمان پر گھٹا چھائی ہوئی تھی۔ روانگی کے وَقْت نبیِ اکرم صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے دستِ مبارَک سے انہیں درخت کی ایک شاخ عطا فرمائی اور ارشاد فرمایا:تم بغیر کسی خوف کے اپنے گھر جاؤ!یہ شاخ تمہارے ہاتھ میں ایسی روشن ہو جائے گی کہ 10 آدمی تمہارے آگے اور 10آدمی تمہارے پیچھے اس کی روشنی میں چل سکیں، جب تم گھر پہنچو گے تو ایک کالی چیز کو دیکھو گے اس کو مار کر گھر سے نکال دینا۔ چنانچہ ایسا ہی ہواکہ جیسے ہی حضرت سیدنا قتادہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ کاشانۂ نُبُوَّت سے نکلے وہ شاخ روشن ہوگئی اور وہ اسی کی روشنی میں چل کر اپنے گھر پہنچ گئے،دیکھا کہ وہاں ایک کالی چیز موجود ہے لہٰذاآپ رَضِیَ اللہ عَنْہُ نے فرمانِ نُبُوَّت کے مطابق اس کو مار کر گھر سے باہر نکال دیا۔(مسند احمد، مسندابی سعید الخدری، حدیث:۱۱۶۲۴، ۴/۱۳۱)
سرکار کی آمد …مرحبا سردار کی آمد …مرحبا آمنہ کے پھول کی آمد …مرحبا
رسولِ مقبول کی آمد …مرحبا پیارے کی آمد …مرحبا اچھے کی آمد … مرحبا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami