Share this link via
Personality Websites!
475674
9330
عقلی و معنوی ہو،مدینے کے تاجدار صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ دونوں کے مرکز ہیں۔ کئی صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور صحابیات رَضِیَ اللہ عَنْہُنَّ اَجْمَعِیْن نے آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نور کا جلوہ دیکھا اور روایتوں میں بیان بھی فرمایا۔ آئیے! اسی بارے میں تین(3)روایات سنتے ہیں:
ہوا ہر طرف اُجالہ جو حضور صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مسکرائے
(1)حضرت ہند بن ابی ہالہ رَضِیَ اللہ عَنْہ کا بیان ہے، نبیِ پاک صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے گال مبارَک نرم و نازک اور برابر تھے،آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا منہ اور دانت کشادہ اور روشن تھے، جب آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ گفتگو فرماتے تو آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دونوں اگلے دانتوں کے درمیان سے ایک نُور نکلتا تھا، جب کبھی اندھیرے میں مسکرا دیتے تو مبارَک دانتوں کی چمک سے روشنی ہو جاتی تھی۔ (الشمائل المحمدیۃ ، باب ماجاء فی خلق رسول اللہ ، حدیث:۷، ۱۴، ص ۲۲، ۲۱ ملخصاً)
مُصْطَفٰے صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ آپ کے جیسا کوئی آیا ہی نہیں
(2)حضرت جابر بن سَمُرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتےہیں:ایک مرتبہ میں نے رسولِ پاک صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوچاندنی رات میں سُرخ(دھاری دار) لباس پہنےہوئےدیکھا،میں کبھی چاندکی طرف دیکھتا اور کبھی آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چہرۂ اَنور کو دیکھتا،تو مجھےآپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا چہرہ چاند سے بھی زِیادہ خُوب صُورت نظر آتا تھا۔(ترمذی، کتاب الأدب، باب ماجاء فی الرخصۃ فی لبس۔۔۔الخ، ۴/۳۷۰، حدیث: ۲۸۲۰)
(3)ایک مرتبہ حضرت عمّار بن یاسر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے پوتے حضرت ابوعُبَیْدہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے حضرت رَبیعہ بنتِ مسعود رَضِیَ اللہ عَنْہا سے عرض کی، آپ مجھے حضور انور صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حُسن و جمال کے بارے میں کچھ بتائیں۔انہوں نے کہا:’’يَا بُنَىَّ لَوْ رَاَيْتَهُ رَاَيْتَ الشَّمْسَ طَالِعَةً‘‘یعنی اے بیٹے! اگر تُو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami