Share this link via
Personality Websites!
475673
9330
پیارےاسلامی بھائیو!ہمارے پیارے آقا صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نورانیت ایسی ہے جو عقلاً بھی ثابت ہے اورکئی صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نورانیت کا اپنی آنکھوں سے جلوہ بھی دیکھا ہے۔ہمارے نور والے آقا صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نُور ہونے سے متعلق عقلی دلائل دیتے ہوئے حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:٭ حضور ِ پاک صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جسمِ اقدس کا سایہ نہ ہونا بھی آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نور ہونے کی علامت ہے۔ ٭آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جسمِ اطہر سے ایسی خوشبو کا ظاہر ہوناکہ کُوچے اور گلیاں مہک جائیں یہ بھی نورانیت ہی کے باعث ہے۔ ٭معراج شریف میں آپ صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جسم شریف کا آگ اور زَمْہَرِیْر (ہوا میں موجودسخت سردی کے مقام)سے گزر جانا اور کچھ اثر نہ ہونا یہ بھی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامکی نورانیت کے باعث ہے، ٭اسی طرح آسمانوں کی سیر فرمانا ، جہاں ہوا نہیں وہاں بھی آپ(صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) کا زندہ رہنا، یہ بھی اسی وجہ سےہے کہ حضور صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نور ہیں۔ ٭اسی طرح شرحِ صدر(سینۂ مبارک کھلنے)کے وَقْت سِینۂ مبارَک سے دل نکال کر فرشتوں کا اسے دھونا اور حضور(صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) کا زندہ رہنا یہ بھی اسی وجہ سے ہے کہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَامنور ہیں۔(رسالَۂ نور مع رسائلِ نعیمیہ،ص۱۰،۹ بتغیر)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! نُور روشنی کو کہتے ہیں، چمک دمک کو کہتے ہیں، اُجالے کو کہتےہیں، ہم دیکھتے ہیں کہ چاند بھی روشن ہے اور سورج بھی روشن ہے۔ لیکن ان دونوں کی روشنی میں بڑافرق ہے،چاند خود سے روشن نہیں ہے بلکہ سورج کی روشنی سے روشن ہے۔ جبکہ سورج نہ صرف خود سے روشن ہے بلکہ وہ اپنا نُور بھی دوسروں کو بانٹ رہا ہے، چاند،تارے اور بڑی بڑی کہکشائیں، سَیّارے اور ستارے یہ سب کے سب سورج کے نُور سے روشن ہیں۔
بِلاتشبیہ ہمارے نور والے آقا صَلّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی نورانیت کے سورج ہیں، نورِ حقیقی ہو یا نورِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami