Share this link via
Personality Websites!
475697
9329
فیض دے رہے تھے،گویا اس وقت آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم عالَمِ اَرْواح میں رہ کر انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کے واسطے سے دُنیا کو اپنے اَنْوار و تجلیات سے نواز رہے تھے، اب آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم خُود دُنیا میں تشریف لے آئے اور بلا واسطہ دُنیا کو نوازنا شروع فرما دیا۔
امام بوصیری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:
فَاِنَّہٗ شَمْسُ فَضْلٍ ہُمْ کَوَاکِبُہَا یُظْہِرْنَ اَنْوَارَہَا لِلنَّاسِ فِی الظُّلَمٖ([1])
ترجمہ:یعنی پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم فضیلت کا سُورج ہیں، باقی سارے انبیائے کرام علیہم السَّلَام اس سورج کے ستارے ہیں۔ جتنے نبی تشریف لائے وہ حقیقت (Re*lity) میں اس سِراجِ مُنیر (یعنی چمکدار سُورج) ہی کی روشنی دُنیا میں پھیلا رہے تھے۔
مطلب یہ ہے کہ جس طرح سُورج طلوع ہونے سے پہلے بھی سُورج ہی ہوتا ہے، طُلوع ہونے کے بعد بھی سُورج ہی ہوتا ہے، فرق صِرْف یہ ہے کہ طلوع ہونے سے پہلے ستاروں کے ذریعے سے روشنی پہنچا رہا ہوتا ہے اور طلوع ہونے کے بعد بلاواسطہ دُنیا کو روشن کرنے لگتا ہے، ایسے ہی پیارے نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پہلے عالَمِ اَرْواح میں تھے، وہاں سے انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کو فیض دے رہے تھے، اب خُود تشریف لے آئے۔ ([2])
حُضُور کی آمد! مرحبا! غَیُّور کی آمد! مرحبا!
پُرنور کی آمد! مرحبا! داتا کی آمد! مرحبا!
مولیٰ کی آمد! مرحبا! پیارے کی آمد! مرحبا!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami