Share this link via
Personality Websites!
475694
9329
تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے، وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے، مسلمان پر بہت مہربان، رحمت فرمانے والے ہیں۔
مشہور مفسر قرآن، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: یہ آیتِ کریمہ حُضُورِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی نعتِ پاک کا گنجینہ(یعنی خزانہ) ہے، اس میں آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا میلاد ارشاد ہوا۔ اس میں ذرا غور فرمائیے! پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا دُنیا میں آنا تو سب لوگ جانتے تھے، پِھر جانی ہوئی چیز کو بیان کیوں کیا گیا؟ اس لئے تاکہ اس سے آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادَت کا ذِکْر ہو جائے۔
الحمد للہ ! پیارے آقا، رسولِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادَت، آپ کی عزّت و عظمت اور آپ کی بےمثل و بےمثال شان کا ذِکْر انبیائے کرام علیہم السَّلَام بھی کیا کرتے تھے، اللہ پاک نے بھی قرآنِ کریم میں ان باتوں کا ذِکْر فرمایا، اس سے معلوم ہوا؛ مِیْلادِ پاک کا ذِکْر کرنا سُنّتِ اِلٰہیہ بھی ہے اور سُنّتِ انبیا بھی ہے۔([1])
مفتی صاحِب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مزید فرماتے ہیں: اللہ پاک کی سب سے بڑی نعمت نبی کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہیں، اس لئے رَبِّ کریم نے قرآنِ مجید میں مختلف جگہ الگ الگ انداز میں حُضُورِ انور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا میلاد شریف ارشاد فرمایا * کہیں عام انسانوں کو حُضُور کا مِیْلاد سُنایا * کہیں صِرْف مسلمانوں کو بتایا * کہیں ساری مخلوق کو سُنایا * کہیں اپنے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami