Share this link via
Personality Websites!
475693
9329
اچھّے کی آمد! مرحبا! سچّے کی آمد! مرحبا!
مختار کی آمد! مرحبا! غمخوار کی آمد! مرحبا!
بشیر کی آمد! مرحبا! نذیر کی آمد! مرحبا!
مُنیر کی آمد! مرحبا! بَصیر کی آمد! مرحبا!
حُضُور کی آمد! مرحبا! پُرنور کی آمد! مرحبا!
قرآنِ کریم میں مِیْلاد کا ذِکْر
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم مخلوق میں سب سے اَفْضَل و اعلیٰ ہیں *الحمد للہ ! قرآنِ کریم میں کُل 7 ہزار مقامات پر آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا واضِح لفظوں میں ذِکْرِ پاک آیا ہے([1]) *قرآنِ کریم میں آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک ناموں کا بھی ذِکْر ہے *آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی جائے وِلادت کا بھی ذِکْر ہے *آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک اَعْضا کا بھی ذِکْر ہے *آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی صِفَات کا بھی ذِکْر ہے *آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے فضائل کا بھی ذِکْر ہے اور الحمد للہ ! *قرآنِ کریم میں 2، 4 مرتبہ نہیں بلکہ ایک محتاط اندازے(Estim*te) کے مطابق کُل 27 مقامات پر مِیْلاد (یعنی آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی دُنیا میں تشریف آوری) کا ذِکْر موجود ہے۔
پارہ:11، سورۂ تَوْبَہ، آیت: 128 میں ارشاد ہوتا ہے:
لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸) (پارہ:11، التوبۃ:128)
ترجَمہ کنزُ العرفان:بیشک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لے آئے جن پر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami