Share this link via
Personality Websites!
475655
9328
اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: بی بی اِس بکری کا ایک بازو مجھے دے،اُس نے حاضر کردیا پھر فرمایا:دوسرا بازو بھی پکڑا ، اُس نے حاضر کردیا پھر فرمایا:اوربازوپکڑا اُس نے عرض کی: یارسولَاللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بکری کے 2 ہی بازو ہوتےہیں،وہ میں نے حاضر کردیئے ہیں۔یہ سُن کر پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اے خاتون! اگر تُو چپ رہتی یعنی یہ نہ کہتی کہ بازو تو 2 ہی ہوتے ہیں تو جب تک میں کہتا رہتا تُو مجھے بازو پکڑاتی ہی رہتی۔(الخصائص الکبریٰ، باب ما وقع فی حجۃ الوداع… الخ، ۲/۶۰)
(2) بچے کا جَلا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!ایک اور واقعہ سُنتے ہیں،چنانچہ
حضرت محمد بن حاطب اپنی والدہ اُمِّ جمیل سے روایت کرتے ہیں:میری والدہ نے مجھے بتایا کہ میں تجھے لے کر حبشہ سے آرہی تھی، جب مدینۂ مُنَوَّرہ سے ایک دن کا فاصلہ رہ گیا تو میں نے ایک جگہ کھانا پکایاکہ اِسی دوران ایندھن ختم ہوگیا۔میں لکڑیاں لینے گئی تو تُو نے ہنڈیا کو کھینچا ،وہ ہنڈیا تیرے اُوپر گِر گئی اور تیرا بازو جل گیا۔ میں تجھے لے کر شفیق و کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوگئی، یہ دیکھ کر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تیرے بازو پر تھوک مبارَک ڈالا اور کچھ پڑھ کر دَم کیا، میں تجھے لے کر اُٹھی تو تیرا ہاتھ بالکل تندرست تھا۔(ابن حبان، کتاب الجنائز، باب المریض … الخ، ۴/۲۷۳، حدیث:۲۹۶۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ابھی ہم نے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے کچھ معجزات سُنے، آئیے! اب سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبارَک ہاتھوں سے متعلق آیتِ قرآنی اور اُس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami