Share this link via
Personality Websites!
475653
9328
پارہ 19سُوْرۃُالشُعَرَا کی آیت نمبر194،193میں اِرشادہوتاہے:
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ(۱۹۳) عَلٰى قَلْبِكَ (پ۱۹، الشعراء:۱۹۳-۱۹۴)
ترجَمۂ کنزُ العرفان:اِسے رُوْحُ الْاَمِیْن لے کر نازل ہوئے۔تمہارے دل پر
پارہ 2 سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ کی آیت نمبر 144 میں چہرۂ مبارَک کا ذِکْریوں ہوتا ہے:
قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِۚ (پ۲، البقرۃ:۱۴۴)
ترجَمۂ کنزُ العرفان:ہم تمہارے چہرے کا آسمان کی طرف باربار اُٹھنا دیکھ رہے ہیں
جبکہ پارہ 30 سُوْرَۂ اَلَم ْنَشْرَح کی ابتدائی آیات میں سینۂ مبارَک اورکمر مبارَک کا ذکریوں فرمایا:
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ(۱) وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ(۲) الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ(۳) (پ۳۰، الم نشرح:۱تا۳)
ترجَمۂ کنزُ العرفان:کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کُشادہ نہ کردیا ؟اور ہم نے تمہارے اُوپر سے تمہارا بوجھ اُتاردیا۔جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول!آئیے !اب اپنے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کے کچھ مُقَدَّس اَعضاء سے متعلق قرآنی آیات اور اعضائے مبارَکہ سے ظاہر ہونے والے معجزات کے بارے میں سُنتے ہیں:
پارہ 27سُوْرۃُ النَّجْم کی آیت نمبر3میں اِرشاد ہوتا ہے:
وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ(۳) (پ۲۷،النجم:۳)
ترجَمۂ کنزُ العرفان:اور وہ کوئی بات خواہش سے نہیں کہتے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami