Share this link via
Personality Websites!
475652
9328
تھے جب کہ ہمارے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خود معجزہ بن کر تشریف لائے۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزات بے شمار ہیں۔ اللہ پاک نے اپنی عطا سے آپ کو ایسا زبردست اختیار دیا اور قُوت عطا فرمائی ہے جس کا اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔اللہ پاک کی عطا سےآپ نے اُنگلی کے اِشارے سے چاند کے 2ٹکڑے کیے۔دعا فرمائی تو ڈوباہوا سورج پلٹ آیا۔ تھوڑا سا دودھ ستّر(70) آدمیوں کو کافی ہو گیا۔تھوڑا ساکھانا بڑی جماعت کو کافی ہوگیا۔جانورانسانی بولی بولنے لگے۔الغرض!اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو سراپا معجزہ بناکر بھیجا ہے، چنانچہ
پارہ 4 سُوْرَۃُ النِّسَآء کی آیت نمبر 174 میں ارشاد ہوتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ نُوْرًا مُّبِیْنًا(۱۷۴) (پ۶،النساء:۱۷۴)
ترجَمۂ کنزُ العرفان:اے لوگو! بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح دلیل آگئی اور ہم نے تمہاری طرف روشن نورنازِل کیا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول!اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے کئی اَعضائے مبارَکہ کا ذِکر کیا ہے جس سے اللہ کریم کی کمالِ محبت و عنایت پائی جاتی ہے،چنانچہ
پارہ 27سُوْرۃُ النَّجْم کی آیت نمبر11میں اِرشاد فرماتاہے:
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى(۱۱) (پ۲۷، النجم:۱۱)
ترجَمۂ کنزُ العرفان:دل نے اُسے جھوٹ نہ کہا جو (آنکھ نے) دیکھا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami