Share this link via
Personality Websites!
475651
9328
٭رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دنیا میں رَحمت بن کر اِس کائنات میں تشریف لائے تو کفر و شرک کی تمام اندھیریاں چھٹ گئیں۔٭ نور والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمنور کی خیرات بانٹنے اور جہان کو اپنے نور سے جگمگانے کیلئے اِس کائنات میں تشریف فرما ہوئے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج ہمارے بیان کا موضوع ہے”معجزہ بن کے آیا ہمارا نبی“۔جس میں ہم رسولِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مختلف اَعضائے مبارَکہ کے مختلف معجزات سُنیں گے۔
یقیناً اِس میں شک نہیں کہ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام نبیوں کے بھی نبی ہیں۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرتِ مُقدَّسہ تمام انبیا عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام کی مُقدَّس زندگیوں کا خلاصہ (Summary) ہے اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم عالَمِ کائنات میں اگلوں اور پچھلوں کی تمام قوموں کی طرف نبی بن کر آئے۔اِس لئے اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مُقدَّسہ کو پچھلے انبیائے کرام کے تمام معجزات کا مجموعہ بنا دیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مختلف اقسام کے ایسے بے شمار معجزات سے سرفراز فرمایا،جو ہر طبقہ،ہرجماعت،ہرقوم اور تمام مذاہب والوں کے مِزاج کے لئے ضروری تھے۔(سیرتِ مصطفے، ص۷۱۲ تا۷۱۴،ملخصاً و ملتقطاً)
اِس کے علاوہ اللہ پاک نے اپنے آخِری رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوایسے بے شمار معجزات بھی عطا فرمائے جو آپ کے خصائص کہلاتے ہیں یعنی یہ آپ کے وہ کمالات و معجزات ہیں، جو کسی اور نبی و رسول کو عطا نہیں کئے گئے۔(سیرتِ مصطفے ،ص۸۲۰ملخصاً) عُلَمائے کرام نے آپ کے مُقَدَّس اَعضاء سے ظاہر ہونےوالے درجنوں معجزات بیان فرمائے ہیں۔دوسرے انبیا عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام معجزات لے کر آتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami