Share this link via
Personality Websites!
475650
9328
۳۲۸، حدیث: ۲۵۹۱)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس نے ہمیں ایک بار پھر رَبِیْعُ الْاَوَّل کا پیارا مہینا دیکھنا نصیب کیا۔ یہ وہ عظیم مہینا ہے جس کو کائنات کی سب سے زیادہ شان و شوکت والی ہستی رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت ہے۔٭ اس مہینے میں ہم سب کے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اس دنیا میں جلوہ گری ہوئی ۔٭اللہ پاک کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تشریف آوری پر اِیران کے بادشاہ کِسریٰ کے محل پر زلزلہ آیا اور اُس کے محل میں دراڑیں پڑ گئیں۔٭ اِیران کا ایک ہزار(1000)سال سے جلنے والا آتش کدہ خود بخود بجھ گیا۔ ٭ اللہ پاک کے حکم سے آسمان اور جنت کے دروازے کھول دئیے گئےتھے۔٭آسمان سے نور کی بارشیں ہونے لگیں۔٭فرشتوں نےبھی نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کی خوب خوشیاں منائیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami