Share this link via
Personality Websites!
475661
9328
پیارے اسلامی بھائیو! ربیع الاول کا پیارا پیارا اور پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دنیا میں آمد کا مہینا جاری ہے،ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں نماز میں میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ (سنن نسائی، ص644، حدیث: 3945)،لہٰذا ہمیں نمازوں کی پابندی کرنی چاہیے، مگر افسوس! ہماری ایک تعداد ہے جو نماز جماعت سے نہیں پڑھتی اور اِسی طرح ایک تعداد ہے جو مَعَاذَ اللہ نمازیں چھوڑ کر خود کو دوزخ کا حق دار بنائے چلی جارہی ہے۔ افسوس!ہمارا ربّ ِکریم تو ہمیں دن رات ڈھیروں نعمتیں بن مانگے عطا فرمارہاہے مگرہمیں پورے دن میں صرف 5 وقْت اُس کی بارگاہ میں سجدہ کرنے کی توفیق نصیب نہیں ہوتی۔
یاد رکھئے! ہر عقلمند، بالغ مسلمان مَرد و عورت پر روزانہ 5 وقْت کی نَماز فرض ہے ،جو نَماز کو فرض نہ مانے وہ دینِ اسلام سے باہر ہے ،اگرچہ اُس کا نام اور اُس کے دیگر کام مسلمانوں والے ہی کیوں نہ ہوں۔ جو نماز کو فرض تو مانےمگر ایک نَماز بھی جان بوجھ کر چھوڑ دے تووہ سخت گناہ گار اور عذابِ نار کا حق دار ہے۔
اعلیٰ حضرت،امامِ اَہلسنت مولانا شاہ امام اَحمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جس نے قصداً (یعنی جان بوجھ کر) ایک وقْت کی (نماز) چھوڑی ہزاروں برس جہنم میں رہنے کا مُسْتَحِقْ(حق دار) ہوا، جب تک توبہ نہ کرے اور اُس کی قضا نہ کر لے۔(فتاویٰ رضویہ،۹/۱۵۸)
اِس سے اندازہ لگائیے کہ جب ایک نماز کو جان بوجھ کر چھوڑنے پر ہزاروں سال تک دوزخ میں رہنا پڑے گاتو جوشخص دن بھر کی تمام نمازیں جان بوجھ کر چھوڑ دیتا ہو بلکہ سِرے سے نمازہی نہ پڑھتا ہو تو وہ کس قدر سخت عذاب كا شكارہوگا۔ جان بوجھ کرنماز چھوڑنے والے سے تو خود شیطان بھی پناہ مانگتاہے،چنانچہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami