Share this link via
Personality Websites!
475660
9328
روزہ کے بارے میں سُوالات کرنے آئے ہو۔ اُس شخص نے عر ض کی:اُس ذاتِ مُقَدَّسَہ کی قسم! جس نے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوحق کے ساتھ بھیجاہے! آپ نے میرے دل کی بات بتانے میں ذرا سی بھی خطا نہیں کی۔ پھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُن کے جوابات بھی عطا فرمائے۔ پھر وہ ثَقَفِی صحابی رَضِیَ اللہ عَنْہ اُٹھ کر چلے گئے۔
اِس کے بعد نبیِّ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم انصا ری صحابی کی طر ف متوجہ ہوئے او ر اُن سے فرمایا: اگر تم چاہو تومیں تمہیں بھی بتا دوں تم مجھ سے کیا سُوال کرنے کے لئے آئے ہو اوراگر چاہو تو مجھ سے سُوال کرو میں تمہیں اُن کا جو اب دوں گا؟اُنہوں نے عر ض کی:یا رسولَاللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! نہیں آپ خود ہی بتادیجئے کہ میں آپ سے کیا پوچھنے کے لئے حا ضر ہوا ہوں؟ اِرشادفرمایا : تم مجھ سے یہ پوچھنے آئے ہو کہ جب حا جی اپنے گھر سے نکلتا ہے تو اُس کے لئے کیا ثواب ہے؟ ،جب وہ عَرَفات میں کھڑا ہوتا ہے تو اُس کے لئے کیا ثواب ہے ؟، جب وہ جِما ر کی رَمی کرتا ہے تو اُس کے لئے کیا ثواب ہے ؟، جب وہ اپنا سَر مُنْڈواتا ہے تو اُس کے لئے کیا ثواب ہے ؟ اور جب وہ حج کا آخری طو اف پورا کر لیتا ہے تو اُسے کیاثواب ملتا ہے ؟
یہ سُن کر اُس انصاری صحابی نے عر ض کی: یارسولَاللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اُس ذاتِ مُقَدَّ سہ کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے! آپ نے میرے دل کی بات بتانے میں کو ئی خطا نہیں کی ۔ پھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُنہیں بھی اُن کی باتوں کے جوابات اِرشاد فرمائے۔(ابن حبان، کتاب الصلاۃ ، باب وصف بعض الصلاۃ ، ۳/۱۸۱، حدیث:۱۸۸۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami