Share this link via
Personality Websites!
475659
9328
چہرۂ اقدس کی طرف نظر اُٹھائی تو حُضور پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مجھے اپنےسُننے اور دیکھنے سے بھی زیادہ محبوب لگنے لگے۔ (دلائل النبوۃ لابی نعیم ، ۱/۱۱۲،رقم: ۱۴۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہماری آنکھ اِس بات کی محتاج ہے کہ جو چیز اِس کے سامنے ہو یہ صِرْف اُسے ہی دیکھ سکتی ہے جبکہ ہمارے آقا،مکی مدنی مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آنکھیں ایسی تھیں کہ جو چیز چھپی ہوتی اور کسی پر ظاہر نہ ہوتی، وہ مبارَک آنکھیں اُنہیں بھی دیکھ لیتی تھیں۔ یہاں تک کے دلوں کے خیالات جن تک کسی کی پہنچ نہیں ہوتی نگاہِ مصطفے وہ بھی چھپے نہ رہتے، چنانچہ
(2)سینے کے راز نگاہِ مصطفے میں
حضرت ابنِ عُمر رَضِیَ اللہ عَنْہ فرماتے ہیں:ایک انصاری صحابی رَضِیَ اللہ عَنْہ رسولِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگا ہ میں حاضر ہوئے اور عرض کی: یارسولَاللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !میں آپ سے کچھ با تیں پوچھنا چا ہتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: بیٹھو! پھر قبیلہ ثقیف سے ایک شخص آیا اور عرض کی:حُضور!میں آپ سے کچھ باتیں پوچھنا چا ہتا ہوں۔ آپ نے اِرشاد فرمایا:انصا ری تجھ سے پہلے آیا ہے ۔ انصاری صحابی رَضِیَ اللہ عَنْہ نے عرض کی:حُضور! یہ ایک مسافر ہے اورمسافر کا حق زیا دہ ہوتا ہے،لہٰذا آپ پہلے اُس کے سُوالوں کے جوابات اِرشا د فرمادیجئے۔ تو نبیِّ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُس ثَقَفِی کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: اگر تم چاہو تو میں تمہیں بتاؤں کہ تم مجھ سے کیا پوچھنے آئے ہو اور اگرچاہو تو سُوالات کرو میں تمہیں اُن کے جو ابات دوں گا؟ اُس نے عر ض کی: یارسولَاللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں جن سُوالات کے لئے حاضرہوا ہوں ،مجھے اُن کے جو ابا ت اِرشاد فرمادیجئے۔ فرمایا:تم مجھ سے رُکوع ، سُجو د، نما ز اور
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami