Share this link via
Personality Websites!
475658
9328
متعلق آیتِ قرآنی اورمبارَک آنکھوں کے معجزات کے بارے میں بھی سُنتے ہیں،چنانچہ
پارہ 27سُوْرَۃُالنَّجْم کی آیت نمبر17میںآنکھ مبارَک کا ذِکْرہوتاہے:
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى(۱۷) (پ۲۷، النجم:۱۷)
ترجَمۂ کنزُ العرفان:آنکھ نہ کسی طرف پھر ی اور نہ حد سے بڑھی۔
روایت ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مبارَک آنکھیں بڑی اور قُدرتِ الٰہی سے سُرمَگِیں (سُرمہ لگی ہوئی)تھیں۔مبارَک پلکیں لمبی تھیں، جبکہ آنکھوں کی سفیدی میں باریک لال ڈور ے رہتے تھےجس سے خوب صورتی اور بڑھ گئی۔(سیرتِ رسول عربی ،ص۲۵۱)آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجس شخص پر اپنی مبارَک آنکھوں سے نظر فرما دیتے تو اُس کے سوئے نصیب جگا دیا کرتے تھے ، چنانچہ
(1)جب آگئی ہیں جوشِ رحمت پہ اُن کی آنکھیں
حضرت شیبہ بن عثمانرَضِیَ اللہ عَنْہُ اپنے ایمان لانےکا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:جب نبیِّ کریم (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)غزوۂ حُنَیْن میں شریک ہوئے تو مجھے خیال آیا کہ میرے والد اور چچا کو حضرت علی اور حضرت حمزہ (رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُما) نے قتل کردیا تھا،کیوں نہ آج میں اُن سے بدلہ لیتے ہوئے اُن کےنبی(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کوشہید کردوں!، اِس ناپاک اِرادے سے میں حُضور انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قریب ہوا اور حملہ کرنے ہی والا تھا کہ آگ کا شعلہ بجلی کی طرح میری طرف بڑھا ،جس سے خوف زدہ ہوکر میں پیچھے کی طرف بھاگا،اتنے میں رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نَظرِ کرم مجھ پر پڑگئی اورفرمایا :اے شیبہ! پھرحضور اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےاپنا دَسْتِ قدرت میرے سینے پر رکھا تو اللہ پاک نے شیطان کو میرے دل سے نکال دیا اور میں نے حُضور انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami