Share this link via
Personality Websites!
474839
9306
روایت میں ہے: جب یہ آیتِ کریمہ اُتری تو پیارے نبی، اچھے نبی، سچّے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اِذًا لَا اَرْضیٰ وَأَحَدٌ مِنْ اُمَّتِيْ فِي النَّار ِیعنی (جب یہ وعدہ ہے کہ رَبِّ کریم مجھے راضِی فرمائے گا) پِھر تو جس وقت تک میرا ایک اُمّتی بھی جہنّم میں ہوا، میں نے راضِی ہونا ہی نہیں ہے۔ ([1])
*پارہ:26، سورۂ مُحَمَّد ، آیت: 19 میں ارشاد ہوتا ہے:
وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِؕ-
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور اے حبیب!اپنے خاص غلاموں اور عام مسلمان مردوں اور عورتوں کے گناہوں کی معافی مانگو۔
اللہ! اللہ! اِس آیتِ کریمہ میں رَبِّ رحمٰن، اپنے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو حکم دے رہا ہے کہ اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کے گُنَاہ مجھ سے بخشوائیے!
اب بھلا بتائیے! گُنَاہ بخشوانے کو ہی تو شَفاعت کہتے ہیں۔ اور شَفاعت کس چیز کا نام ہے؟ کیا مَحْبُوب ِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے متعلق یہ گمان ہو سکتا ہے کہ اپنے رَبّ کے حکم پر عمل نہیں کریں گے؟ ہر گز نہیں ہو سکتا۔ رَبّ نے حکم دیا ہے: اے مَحْبُوب ! اپنے غُلاموں کے گُنَاہ بخشوائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہمارے آقا ہمارے گُنَاہ بخشوا لیں گے۔
*پارہ: 15، سورۂ بنی اسرائیل، آیت: 79 میں ارشاد ہوتا ہے:
عَسٰۤى اَنْ یَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا(۷۹)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: قریب ہے کہ آپ کا رب آپ کو ایسے مقام پر فائز فرمائے گا کہ جہاں سب تمہاری حمد کریں ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami