Share this link via
Personality Websites!
474838
9306
زور زبردستی والی شَفاعت، جیسے اِس دُنیا میں لوگ بعض دفعہ *اپنے عہدے کی بنیاد پر*اپنے نام اور منصب کی بنیاد پر*اپنے پیسے کی بنیاد پر سفارش کرتے ہیں اور سامنے والے کو نہ چاہتے ہوئے بھی اِن کی سفارش ماننی پڑ جاتی ہے۔ یہ جَبَر والی شَفاعت ہے، ایسی شَفاعت روزِ قیامت کوئی نہیں کر سکتا، کیونکہ اللہ پاک کسی کا مُحتاج نہیں، اُس پر کوئی بھی اپنا حکم نہیں چلا سکتا، وہ پاک رَبّ کسی کے سامنے مَجْبُور نہیں ہے۔ لہٰذا وہ آیات جن میں شَفاعت کی نفی کی گئی ہے، یہ فرمایا گیا ہے کہ قیامت والے دِن کوئی شَفاعت نہیں ہے، اس سے مراد ہے: جَبَر والی شَفاعت کوئی نہیں کر سکے گا۔ (2):دوسری ہوتی ہے: شَفاعت بِالْاِذْن۔یعنی اجازت والی شَفاعت۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ قیامت کے دِن اللہ پاک کے پیارے بندے*اپنی مَحبُوبِیَّت کی وجہ سے*اللہ پاک کے ہاں اپنے مقام و مرتبے کی وجہ سے*اللہ پاک کے پیارے ہونےکی بِنا پر اللہ پاک کی اجازت سے گنہگار مسلمانوں کو بخشوائیں گے۔ لہٰذا جن آیات میں شَفاعت کا ثبوت ہے، ان میں یہی اجازت والی شَفاعت مراد ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! قیامت کے دِن ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم شَفاعت فرمائیں گے، یہ بات قرآنِ کریم کی کئی آیات سے ثابت ہے۔ سنیئے!
*پارہ:30، سورۂ وَالضحیٰ ، آیت: 5 میں ارشاد ہوتا ہے:
وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ(۵)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami