Share this link via
Personality Websites!
474836
9306
وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ(۵) (پارہ:30،سورۂ وَ الضُّحیٰ:5)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے۔
اِس میں اللہ پاک نے اپنے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے وعدہ فرما لیا ہے کہ اللہ پاک اپنے مَحْبُوب کو اِتنا عطا فرمائے گا کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم راضی ہو جائیں گے اور رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے: جب تک میرا ایک بھی اُمّتی جہنّم میں ہوا، میں راضِی نہیں ہوں گا۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! شَفاعتِ مصطفےٰ اسلام کے بنیادی عقائد میں شامِل ایک اَہَم عقیدہ ہے۔ شَفاعت کے لفظی معنیٰ ہے: وَسِیلہ جبکہ شرْعی طور پر کسی کے لئے خیر مانگنا شَفاعت کہلاتا ہے۔([2])*ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم روزِ قیامت شَفاعت فرمائیں گے اور آپ کی شَفاعت قبول کی جائے گی، اِس بات کا عقیدہ رکھنا واجب ہے۔([3])*شَفاعتِ مصطفےٰ کا انکار کفر ہے۔([4])کیوں کفر ہے؟اِس لئے کہ جو شَفاعت کا اِنْکاری ہے، وہ قرآنی آیات کا اِنْکاری ہے، جو شَفاعت کا اِنْکاری ہے، وہ پیارے نبی کی پیاری حدیثوں کا اِنْکاری ہے اور جو قرآن کی آیات کا اِنْکار کرے، وہ مسلمان رہ نہیں سکتا۔ اس لئے شَفاعت کا اِنْکار کرنے والا دائِرۂ اسلام سے نکل جاتا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami