Share this link via
Personality Websites!
474856
9306
قِیامت کی ہولناکیوں سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ *سَکَرَات ِموت میں آسانی ہوتی ہے۔*دُنیا کی تَباہ کارِیوں سے خَلاصی(نَجات) ملتی ہے۔* تنگدستی دُور ہوتی ہے۔* بھولی ہوئی چیزیں یاد آجاتی ہیں۔(جذبُ القلوب، ص۲۲۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”نعمت الٰہی ملنے پر دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دعا یہ ہے:
هٰذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّیْ ﱎ (پ:19، النمل :40)
تَرْجَمَہ کنز العرفان : یہ میرے رب کے فضل سے ہے۔(فیضانِ دعا، ص 260)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔
(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔
(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو تَوبہ و استغفار کے ساتھ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami