Share this link via
Personality Websites!
474834
9306
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! آج کے بیان کا موضوع شَفاعتِ مصطفےٰ ہے۔ آج ہم شَفاعت کا بیان سُنیں گے*روزِ قیامت ہمارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شانیں کیا ہوں گی*آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کس نِرالے انداز سے، شانِ مَحْبُوبی کے ساتھ اپنے غُلاموں کو جہنّم سے بچا کر جنّت پہنچائیں گے*اِس تعلق سے قرآنی آیات اور *پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری پیاری احادِیث سننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت حَرْب بن سُرَیج رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتےہیں: ایک مرتبہ میں امام زینُ العابدین رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے شہزادے امام محمد رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں حاضِر ہوا اور عرض کیا: اے پیارے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami