Share this link via
Personality Websites!
474851
9306
آخرت کی برکتوں سے حصّہ لیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!ذکر و درود کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: اپنے رب کا ذکر کرنے والے اور نہ کرنے والے کی مثال زندہ اور مُردہ کی طرح ہے۔( بخاری، کتاب الدعوات، ۴/۲۲۰، حدیث:۶۴۰۷)(2)فرمایا:بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔(تِرمِذی، ۲/۲۷، حدیث:۴۸۴ ) *ذکر اللہ ہمیشہ ہی غذاء روحانی ہے۔ * بعض اولیاءاللہ نے تین تین سال تک پانی نہیں پیا مگر زندہ رہے کیسے ذکر اللہ کی برکت ہے۔(مرآۃ المناجیح، ۷/۳۲۰ملخصاً) *ذکرُ اللہ کی کثرت کرو،اللہتعالیٰ کے خاص بندے بن جاؤ گے ۔ (اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات،ص۳)*حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَامکا فرمان ہے:مرغ کہتا ہے: اُذْکُرُوا اللہ یَا غَافِلِیْن یعنی اے غافلو!اللہ کا ذکر کرو۔(فیض القدیر،۱ /۴۸۸،تحت الحدیث: ۶۹۵) (ایضاً، ص۳۹) * دُرُودِپاک ایسا عمل ہے کہ خود رَبُّ الْعِزَّت بھی کرتاہے۔(گلدسۃ درود و سلام ،ص۱۷)*اگر کوئی کام ایسا ہے جو اللہ پاک کا بھی ہو، مَلائکہ بھی کرتے ہوں اور مسلمانوں کو بھی اُس کا حُکم دیا گیا ہوتو وہ صِرف اور صرف آقائے دوجَہان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپردُرُود بھیجنا ہے۔(گلدسۃ درود و سلام ،ص۲۰)*اللہپاک کا دُرُود ہے رَحمت نازِل فرمانا، جبکہ فِرِشتوں کا اور، ہمارا دُرُود دُعائے رَحمت کرنا ہے۔(گلدسۃ درود و سلام، ص۲۱) *دُرُود شریف پڑھنا دَرْاَصل اپنے پَرْوَرْدَگارکی بارگاہ سے مانگنے کی ایک اَعلیٰ ترکیب ہے۔ (گلدسۃ درود و سلام ، ص۲۲)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami