Share this link via
Personality Websites!
474848
9306
الحمد للہ! شَفاعت کا حقدار بنانے والی یہ نیکی (یعنی ایمان کی دولت) تو ہمیں نصیب ہے، الحمد للہ! ہم سب مسلمان ہیں۔ اللہ پاک کا بڑا کرم ہے کہ اس نے ہمیں اِیمان کی دولت نصیب فرمائی ہے، رَبِّ کریم ہمیں اس پر اِستِقامت بھی نصیب فرمائے۔ کاش! ہم مرتے دَم تک مسلمان ہی رہیں۔ کبھی ایک سیکنڈ (Second)کے کروڑوَیں حِصّے میں بھی ہمارا اِیمان ہم سے جُدا نہ ہو۔
پیارے اسلامی بھائیو! روزِ قیامت شَفاعتِ مصطفےٰ پانے کے لئے آج، اس دُنیوی زندگی میں شَفاعت پر کامِل یقین ہونا بھی ضروری ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: شَفاعت فرمانے والے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: شَفَاعَتِيْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَقٌّ روزِ قیامت میرا شَفاعت فرمانا حق ہے فَمَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِهَا لَمْ يَکُنْ مِنْ أَهْلِهَا پس جو اس پر ایمان نہ لائے گا اس کا حقدار نہ ہوگا۔ ([1])
آج یہ یقین رکھنا ہے کہ شَفاعتِ کبریٰ کا منصب مَحْبُوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ہے۔ آج یہ یقین رکھنا ہے کہ روزِ قیامت مَحْبُوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شانِ محبوبی دکھائی جائےگی، آپ شَفاعت فرمائیں گے اور گنہگاروں کو جنّت پہنچائیں گے۔
حدیثِ پاک میں ہے: مَنْ زَارَ قَبْرِيْ وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِيْ یعنی جس نے میری قبر کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami