Share this link via
Personality Websites!
474847
9306
گُنَاہوں کا پلڑا بھاری ہو رہا ہو گا*کسی کے پاس ایک نیکی کم ہو گی*کسی کے پاس ہزار نیکیاں کم ہوں گی*کوئی سر سے پاؤں تک گنہگار ہو گا*ایسے موقع پر اپنے غُلاموں کے نیکیوں کے پلڑے وزنی کروا رہا ہوں گا۔
تیسرا موقع حوضِ کوثَر ہے، میرے غُلام روزِ قیامت پیاس کی شِدَّت سے نڈھال ہوں گے، میں انہیں حوضِ کوثَر کا پانی پلا کر سیراب کر رہا ہوں گا۔
اللہ کریم ہم گنہگاروں پر کرم فرمائے! کاش! ہم بدنصیبوں کو بھی روزِ قیامت شَفاعت کی بھیک نصیب ہو جائے۔ آئیے! بارگاہِ مصطفےٰ میں عرض کرتے ہیں:
اَسْئَلُکَ الشَّفَاعَۃَ یَارَسُوْلَ اللہ! اَسْئَلُکَ الشَّفَاعَۃَ یَارَسُوْلَ اللہ!
یا رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم!ہم غریب آپ سے شفاعت کے سوالی ہیں۔
شَفاعت کا حقدار بنانے والے اعمال
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں وہ اَعْمال بھی اپنا لینے چاہئیں جو شَفاعت کا حقدار بناتے ہیں اور ان کاموں سے بچنا چاہئے جو شَفاعت سے محرومی کا سبب بنتے ہیں۔
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک دِن میں نے پوچھا: یارسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! روزِ قیامت آپ کی شَفاعت کی سعادت کون پائے گا؟ قَالَ:لَا اِلَهَ اِلَّا اللهُ خَالِصًا مِنْ قَلْبِہِ ِیعنی:جس نے دِل کے اِخْلاص کے ساتھ کلمہ طیبہ پڑھا ہو گا، وہ شَفاعت کا حقدار ہے۔ ([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami