Share this link via
Personality Websites!
474843
9306
اِلٰہی ہو گا: یا مُحَمَّد! اِرْفَعْ رَاْسَكَ اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! اپنا سَر مبارک اُٹھائیے!وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ بولئے! آپ کی بات سُنی جائے گی۔ سَلْ تُعْطَهْ مانگئے! آپ کو دیا جائے گا۔ اِشْفَعْ تُشَفَّعْ شَفاعت کیجئے! آپ کی شَفاعت قبول (Accept) کی جائے گی۔ ([1])
اب ساری مخلوق پر آپ کی عزّت، آپ کی عظمت، آپ کا مقام، آپ کا رُتبہ، ربِّ کریم کی بارگاہ میں آپ کی مَحبُوبِیَّت کی شان واضِح ہو جائے گی۔ چنانچہ ساری مخلوق، اپنے پرائے سب آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تعریف میں مَصْرُوف ہو جائیں گے۔ یہ مقامِ محمود ہے۔
اُن کو زیبا ہے عرشِ اعظم پر جلوس
روایات میں ہے: (قیامت والے دن )رَبِّ کریم آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عرشِ اعظم پر بٹھائے گا،([2])اس وقت سب اگلے پچھلے آپ کی فضیلت کو جان لیں گے،([3])ہر زبان آپ کی تعریف میں مصروف ہو جائے گی۔ ([4])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ شَفاعتِ کبری ہے، جس کا دروازہ رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کھلوائیں گے، پِھر اس کے بعد آپ کے صدقے سے سارے نبی، ولی، غوث، قُطب، اَبدال، یہاں تک کہ عُلمائے کرام، حافظ حضرات، حاجی وغیرہ سب شَفاعت کریں گے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami