Share this link via
Personality Websites!
474842
9306
خُدا بچائے *لوگ پسینےمیں نہا رہے ہوں گے*پسینہ بہہ بہہ کر کئی گز زمین میں جذب ہو جائے گا([1]) *پِھر جب زمین میں پسینہ چوسنے کی گنجائش نہ رہے گی، پسینہ اُوپَر کو چڑھے گا، کسی کے ٹخنوں تک، کسی کےگھٹنوں تک اور بعض اپنے ہی پسینے میں ڈبکیاں لے رہے ہوں گے ([2])*گھبرا کر دِل حلق کو آجائیں گے ([3])*کافی عرصہ اِسی حالت میں گزر جائے گا *آخر لوگ اِن آفتوں اور مصیبتوں سے تنگ آ کر کسی شَفاعت کرنے والے کی تلاش میں نکلیں گے *ڈھونڈتے ہوئے حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام کی خِدْمت میں حاضِر ہوں گے، شَفاعت کی درخواست کریں گے، جواب ملے گا: نَفْسِي نَفْسِي،اِذْهَبُوْا اِلَى غَيْرِيْ آج مجھے اپنی فِکْر ہے ، کسی اور کے پاس جاؤ! *حضرت نُوح عَلَیْہ ِالسَّلام کی خِدْمت میں حاضِری ہو گی، وہاں بھی جواب ملے گا: نَفْسِي نَفْسِي، اِذْهَبُوْا اِلَى غَيْرِيْ آج مجھے اپنی فِکْر ہے ، کسی اور کے پاس جاؤ! *حضرت ابراہیم خلیل اللہ عَلَیْہ ِالسَّلام کی خِدْمت میں حاضِری ہو گی، یہی جواب ملے گا: نَفْسِي نَفْسِي، اِذْهَبُوْا اِلَى غَيْرِيْ *موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی خدمت میں پہنچیں گے، ارشاد ہو گا: : نَفْسِي نَفْسِي، اِذْهَبُوْا اِلَى غَيْرِيْ *آخر حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی خدمت میں حاضِری ہو گی، وہاں سے یہی جواب پائیں گے۔([4])*سب سے آخر میں مَحْبُوبِ خُدا، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پاس حاضِر ہوں گے، آپ فرمائیں گے: اَنَا لَہَا ہاں! ہاں! میں ہی ہوں شَفاعت کے لئے۔ اب رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سَر مبارک سجدے میں رکھیں گے، حکمِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami