Share this link via
Personality Websites!
475245
9305
کھانا کھایا ان کی تعداد 1400(چودہ سو)تھی۔ان میں سے ایک ہزار(1000)تو خندق کھودنے والے تھے اور 400(چار سو)وہ حضرات تھے،جو بعد میں بچے کھچے رہے، جو مدیْنۂ منورہ کے گھروں،بازاروں وغیرہ میں تھے،مدیْنۂ منورہ کے بچے(بلکہ)عورتیں بھی اس دعوت میں شامل کرلی گئی تھیں۔غرض کہ کھانے والوں کے میلے لگ گئے تھے۔خوش نصیب تھے وہ لوگ جو اس بَرَکت والے کھانے سے مشرف ہوئے۔٭حضورِپاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ان سب کی دعوت کردی،اس دن لنگر حضور(صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کا تھا گھرحضرت جابر(رَضِیَ اللہ عَنْہُ)کا،لہٰذا یہ اعلان اور دعوت بالکل درست ہے۔جو چیز استعمال سے گھٹے نہیں وہ مالک کی بغیر اجازت استعمال کی جاسکتی ہے جیسے کسی کے چراغ کی روشنی میں مطالعہ کرلینا،کسی کی دیوار سے سایہ لے لینا۔ آج یہ کھانا ان کھانے والوں کے استعمال سے گھٹے گا نہیں لہٰذا حضرت جابر(رَضِیَ اللہ عَنْہُ)کی بغیر اجازت رسولِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےسب کو دعوت دے دی۔٭حضرت جابر(رَضِیَ اللہ عَنْہُ) تمام آدمیوں کو دعوت دینےاور ان میں اعلان کرنے سے حیران رہ گئے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےان کی حیرانی ملاحظہ فرمائی اور تسلی دینے کے لیے یہ فرمایا:گھبراؤ نہیں اﷲ پاک فضل کرے گا، جو لائے گا وہ کھلائے گا،تم اتنا کرنا کہ میرے آنے سے پہلے ہانڈی چولہے سے نہ اتارنا اور آٹا پکانا شروع نہ کرنا پھر قدرتِ خدا کا نظارہ دیکھنا۔٭اس واقعے میں حضورِانورصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے لعاب شریف کے بہت سے معجزات ہیں:بوٹیوں میں کثرت و بَرَکت،شوربے کے پانی میں بَرَکت،شوربے کے نمک،مرچ مصالحہ(اور) گھی میں بَرَکت و کثرت،آٹےمیں بَرَکت و کثرت،جس لکڑی سے یہ چیزیں پکائی گئیں اس میں بَرَکت،روٹی پکانے والی کے ہاتھ میں قوت و طاقت ورنہ اتنی
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami