Share this link via
Personality Websites!
475256
9305
خدمت میں گھی کا مشکیزہ بھیجا،اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا، وہ مشکیزہ پہلے کی طرح بھرا ہوا ہے اور اس سے اسی طرح گھی ٹپک رہا ہے۔ تو نبیِّ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: کیا تُو اس بات سے تعجب کرتی ہے؟ اللہ پاک نے تجھے کھلایا ہے جس طرح تُونے اس کے نبی کو کھلایا،کھاؤ اور کھلاؤ۔ اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہ عَنْہا کہتی ہیں:میں گھر آئی اور میں نے اس گھی کو مختلف پیالوں میں ڈال دیا اور کچھ گھی اس مشکیزے میں رہنے دیا، جس سے ہم نے ایک یا دو مہینے تک سالن بنایا۔(مجمع الزوائد، کتاب علامات النبوہ ،باب معجزاتہ فی الطعام و برکتہ فیہ،۸/۵۴۳، حدیث:۱۴۱۲۶)
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے کمالات کا ذکر سُنا، اللہ پاک ان کی برکت سے ہمارے دلوں میں محبت اور عظمتِ مصطفے میں اضافہ فرمائے اور ہمیں حضور اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرتِ طیبہ، اخلاقِ کریمہ کو اپنی زندگی میں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ پاک ہمیں عشقِ رسول پر قائم رکھے اور قیامت کے دن حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعتِ عظمیٰ نصیب فرمائے۔ آمین۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami