Share this link via
Personality Websites!
475253
9305
،خازن،البقرۃ،تحت الآیۃ: ۲۵۳، ۱/۱۹۳-۱۹۴،بیضاوی،البقرۃ،تحت الآیۃ:۲۵۳، ۱/۵۴۹-۵۵۰، ملتقطاً) (تفسیر صراط الجنان،۱/۳۷۹ملخصاً)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسول!پیارےآقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزات بے شمار ہیں،اللہ پاک نے اپنی عطا سے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ایسے ایسے زبردست اختیارات عطا فرمائے ہیں جن کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا،مَثَلًا”اللہ پاک کی عطا سے“آپ نے اُنگلی کے اِشارے سے چاند کے 2ٹکڑے کیے،”اللہ پاک کی عطا سے“ آپ نے دُعا فرمائی تو ڈُوبا سورج پلٹ آیا،”اللہ پاک کی عطا سے“ آپ پانی میں پتھرکو تیرا دیں”اللہ پاک کی عطا سے“آپ نے لکڑیاں بلب کی طرح روشن فرمادِیں۔”اللہ پاک کی عطا سے “تھوک مبارک ڈال کر کھاری کنوؤں کو میٹھا کردیا۔”اللہ پاک کی عطا سے“آپ نے تو اُنگلیوں سے پانی کے چشمے جاری کردئیے،”اللہ پاک کی عطا سے“درختوں اور پتھروں سے کلام کیا،”اللہ پاک کی عطا سے“ درخت آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں حاضری کوآیا،”اللہ پاک کی عطا سے“تھوڑا سا دودھ ستّر(70) آدمیوں کو کافی ہوگیا، ”اللہ پاک کی عطا سے“ تھوڑا ساکھانا کثیر جماعت کو کافی ہوگیا اور”اللہ پاک کی عطا سے“آپ کی بَرَکت سے جانور انسانی بولی بولنے لگے، الغرض! اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو بہت سے اِختیارات سے نوازا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami