Share this link via
Personality Websites!
475252
9305
تفسیر صِرَاطُ الْجِنان جلد1صفحہ نمبر379پراس آیتِ کریمہ کے تحت لکھا ہے: ٭ جن کے بارے میں فرمایا گیا کہ ہم نے انہیں درجوں بلندی عطا فرمائی اس سے مراد ہمارے آقا و مولا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہیں۔ ٭آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کثیر درجات کے ساتھ تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پر فضیلت عطا فرمائی۔٭اس جگہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نام کا ذکر نہ فرمانا بھی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بلندیِ شان کے لیے ہے۔ اس طرح کہ بتانا مقصود ہے کہ جب بھی انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامپر فضیلت کا ذکر کیا جائے تو کسی اور طرف گمان نہ جائے بلکہ صرف حضورِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ذات ہی ذہن میں آئے۔٭حضورِ پُرنور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وہ خصائص وکمالات جن میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام پر فائق و افضل ہیں اور ان میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا کوئی شریک نہیں، بے شمار ہیں۔ کیونکہ قرآنِ کریم میں یہ ارشاد ہوا ہے کہ درجوں بلند کیا اور ان درجوں کا کوئی شمار قرآنِ کریم میں ذِکر نہیں فرمایا گیا تو اب ان درجوں کی کون حد لگاسکتا ہے؟٭آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ملنے والے خصائص میں سے کچھ یہ ہیں کہ آپ کی رسالت عامّہ ہے یعنی تمام کائنات حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّت ہے۔آپ پر نُبُوَّت ختم کی گئی۔آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سےزیادہ معجزات عطافرمائے گئے۔آپ کی اُمّت کو تمام اُمّتوں پر افضل کیا گیا۔ حوضِ کوثر، مقامِ محمود،شفاعتِ کُبریٰ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوعطا ہوئی۔شبِ معراج خاص قُرب ِ الٰہی آپ کو ملا۔اس کے علاوہ بے انتہا خصائص آپ کو عطا ہوئے۔(مدارک، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۲۵۳، ص۱۳۰-۱۳۱، جمل، البقرۃ، تحت الآیۃ:۲۵۳، ۱/ ۳۱۰
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami