Share this link via
Personality Websites!
475249
9305
ہے جس میں تمام معجزات کو جمع کردیا گیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسول!یادرکھئے!رسولِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی اُمّت پر شفقت و مَحَبَّت ایک ایسے سمندر کی طرح ہے جس کی گہرائی اور کنارے کا ہم میں سے کسی کو بھی علم نہیں۔ آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی اُمّت سے مَحَبَّت و شفقت کا بیان قرآنِ کریم میں بھی موجود ہے،چنانچہ
پارہ11سُوْرَۃُ التَّوْبَہ کی آیت نمبر 128میں اللہ پاکارشادفرماتاہے:
لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸) (پ ۱۱،التوبہ ۱۲۸)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان:بیشک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لے آئے جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے،وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے، مسلمانوں پر بہت مہربان، رحمت فرمانے والے ہیں۔
آئیے!اُمّت پر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حِرْص اور شفقت کی ایک ایمان افروز جھلک ملاحظہ کیجئے،چنانچہ
رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےارشادفرمایا:اللہ پاک نے مجھے تین(3)سُوال عطا فرمائے، میں نے دوبار( تو دنیامیں)عرض کرلی:’’اللہ مَّ اغْفِرْ لِاُمَّتِیْ اللہ مَّ اغْفِرْ لِاُمَّتِیْ‘‘اےاللہ پاک!میری اُمّت کی مغفرت فرما،اے اللہ پاک!میری اُمّت کی
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami