Share this link via
Personality Websites!
475214
9304
اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)نے سب کچھ سمجھ لیا۔آج حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دروازےپر ہر شخص اپنی بولی میں حُضور(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)سے فریادیں کرتا ہے، کوئی ترجمہ کرنے والا درمیان میں نہیں ہوتا، سب کی سُنتے سمجھتے ہیں،سب کی فریادْ رَسِی کرتے(فریاد کو پہنچتے) ہیں،یہ ہے حُضور(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کا سب زبانیں جاننے کا ثُبُوت۔(مرآۃ المناجیح،۸/۳۸)مزید فرماتے ہیں:حضرت سُلَیْمان(عَلَیْہِ السَّلَام ) صِرْف چِڑیوں،چیونٹیوں کی بولی سمجھتے تھے، حُضور(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)شَجَر و حَجر(درخت و پتھر)، خُشک و تَرْ ساری مخلوق کی بولی جانتے ہیں،حُضور(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)حاجت رَوا(حاجت پوری فرمانے والے)، مُشْکِل کُشا(آفت سے نجات دلانے والے)ہیں۔یہ وہ مسئلہ ہے جسے جانور بھی مانتے ہیں۔(مرآۃ المناجیح،۸/ ۲۳۹)
آئیے!اب ہم جانوروں سے مُتَعَلِّق اِمدادِ مُصْطَفٰے کے دو(2) ایمان اَفروز روحانی واقعات سنتے ہیں:
حضرت زَیْد بن اَرْقَم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں:ایک مرتبہ میں رَحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَ سَلَّمَ کے ساتھ مدینے کی گلیوں سے گزررہا تھا، ہمارا گزر ایک اَعرابی کے خیمے کے پاس سے ہوا، جس کے ساتھ ایک ہَرْنی بھی بندھی ہوئی تھی۔ہَرْنیfemale deerنے عرض کی:یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!یہ خیمے والا اَعرابی مجھے شِکار کر کے لے آیا ہے،حالانکہ میرے دو(2)بچے جنگل میں موجود ہیں، میرے تَھنوں میں دُودھ گاڑھا ہورہا ہے یہ نہ تو مجھے ذَبْح کرتا ہے کہ میں اِس تکلیف سے سکون پاجاؤں اور نہ ہی مجھے چھوڑتا ہے کہ جنگل جاکر اپنے بچوں کو دُودھ پِلا آؤں۔ہَرْنی کی فریاد سُن کر رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:اگر میں تجھے چھوڑدوں تو کیا پلٹ کرواپس آجائے گی ؟عرض کی:جی ہاں! اگر میں ایسا نہ کروں تو اللہ پاک مجھے (ناجائز)ٹیکس وُصول کرنے والے کی مثل عذاب دے۔تو حُضور پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُسے چھوڑدیا،وہ بڑی تیزی وبے قراری کے ساتھ جنگل کی طرف چلی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami