Share this link via
Personality Websites!
474743
9299
اور وہ آپ رَضِیَ اللہ عنہ کو شہید کرنے کے ارادے سے حرمِ پاک آئے مگر اللہ پاک نے آپ رَضِیَ اللہ عنہ کو ان کے شَر سے محفوظ رکھا اور وہ ناکام ونامراد واپس لوٹ گئے، اس کے بعد جب کوئی مُسَافِر حرمِ پاک سے ملکِ شام جاتا، اَہْلِ کتاب اس سے حضرت عَبْدُاللہ رَضِیَ اللہ عنہ کے مُتَعَلِّق پوچھتے، آنے والا بتاتا: اُن کا نور پوری آب وتاب سے قریش میں جگمگا رہا ہے۔([1])
حضرت آمنہ رَضِیَ اللہ عنہ ا کے والِد حضرت وہب رَضِیَ اللہ عنہ ایک روز شِکار کے لئے جنگل گئے، وہاں آپ نے عجیب منظر دیکھا؛ حضرت عَبْدُ اللہ رَضِیَ اللہ عنہ جو شِکار کے لئے آئے تھے، جنگل میں اکیلے ہیں اور اَہْلِ کتاب کے تقریباً 90افراد آپ رَضِیَ اللہ عنہ کو گھیرے ہوئے ہیں۔ حضرت وہب رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک قرشِی نوجوان کو مشکل میں دیکھ کر میں اس کی مدد کے لئے بڑھنے ہی والا تھا کہ اچانک غیب سے کچھ گھوڑے سُوار ظاہِر ہوئے، یہ انسانوں جیسے نہیں تھے، انہوں نے آتے ہی اُن 90 افراد پر حملہ کر کے انہیں مار بھگایا اور حضرت عَبْدُ اللہ رَضِیَ اللہ عنہ کو بحفاظت ان کے گھر تک پہنچا دیا۔([2])
جانے پہچانے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ ! اللہ پاک نے اپنے محبوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ذِکْرِ پاک بلند کیا ہے، ابھی حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام کی پیدائش بھی نہیں ہوئی تھی، اس سے بھی پہلے رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ذِکْرِ پاک کے چرچے تھے۔ الحمد للہ ! اللہ پاک نے پچھلی آسمانی کتابوں (مثلاً تورات، زبور، انجیل) اور انبیائے کرام
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami