Share this link via
Personality Websites!
474760
9299
مِیْلاد کہا جاتا ہے۔ لہٰذا معلوم ہوا؛ میلاد منانا بالکل جائِز ہے۔
لیکن ایک بات یاد رکھئے! ہم الحمد للہ ! میلادی ضرور ہیں مگر اس سے پہلے ہم نمازی ہیں۔ ہمیں نماز بھی لازمی پڑھنی ہے۔ آئیے! ایک روایت سنتے ہیں: اَبُو ثعلبہ جو تورات کے عالِم تھے، مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ نے ایک مرتبہ ان سے پوچھا: تورات میں رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی جو شانیں بیان ہوئیں ہیں، وہ سناؤ! انہوں نے کہا: تورات میں لکھا ہے: *اَحْمَد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اسماعیل عَلَیْہِ السَّلام کی اَوْلاد سے ہوں گے *سیدھے دین والے ہوں گے *ان کے دونوں کندھوں کے درمیان مُہرِ نبوت ہو گی *شملے (والا عمامہ) باندھیں گے *اُونٹ کی سواری فرمائیں گے *اُن کو ایسی نماز دِی جائے گی کہ اگر وہ نماز قومِ نُوح کو دی جاتی تو وہ طوفان کے ذریعے ہلاک نہ ہوتے *اگر قومِ عاد کو دی جاتی اُن پر آندھی کا عذاب نہ آتا *اگر قومِ ثمود کو دی جاتی تو وہ چنگھاڑ کے عذاب سے ہلاک نہ ہوتی۔([1])
اللہ اکبر! غور فرمائیے! نماز کی کیسی عظیم فضیلت ہے۔ اس لئے ہم نے میلاد منانا ہے، ضرور منانا ہے مگر جشنِ چراغاں میں گانے باجے نہیں چلانے، میوزک نہیں بجانا، ناچ رنگ کی محفلیں نہیں جمانی، بےپردگی نہیں کرنی بلکہ شریعت کے دائرے میں رہ کر میلاد منانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پانچوں کی پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنی ہیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
[1]... حُجَّۃُ اللہ عَلیٰ الْعَالَمِیْن ،المبحث الرابع،الباب الاول،ما رواہ ائمۃ الحدیث...الخ،صفحہ:95- 96 ملتقطًا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami