Share this link via
Personality Websites!
474742
9299
شَخْص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا میں بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پچھلی کتابوں میں والِدِ مصطفےٰ کا ذِکْر
روایات میں ہے: ملکِ شام کے اَہْلِ کتاب (یعنی تورات اور انجیل شریف پر ایمان رکھنے کا دعویٰ کرنے والوں) کے پاس حضرت یحیٰ عَلَیْہِ السَّلام کے خون مُبَارَک سے آلود سفید جبہ تھا ان کی کتابوں میں لکھا تھا: جس رات اس جبے سے خون ٹپکے، جان لو کہ وہ رات والدِ مصطفےٰ (صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم و رَضِیَ اللہ عنہ )کی ولادت کی رات ہوگی۔ چنانچہ جس رات حضرت عَبْدُاللہ رَضِیَ اللہ عنہ کی ولادت ہوئی، اس جبے کے ذریعے ملکِ شام کے اَہْلِ کتاب کو اس کی خبر ہو گئی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami