Share this link via
Personality Websites!
474759
9299
اللہ ! اللہ ! نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تو وہ جو موسیقی کے آلات توڑنے کے لئے تشریف لائے، اب آپ کی اُمّت اگر موسیقی کے آلات بنائے، موسیقی بجائے، موسیقی سُنے تو یہ کتنے شرم کی بات ہے...!! الحمد للہ ! یہ اُمَّت موسیقی سُننے والی نہیں بلکہ کیا ہے؟ تورات شریف میں بیان ہوا: یہ اُمَّت اُمَّتِ حَمَّاد ہے یعنی بہت کثرت سے اللہ پاک کی حمد و ثنا بیان کرنے والی ہے۔([1]) ہمیں چاہئے کہ جیسا نام ہے، ویسے ہی کام بھی کریں *گانے *باجے *موسیقی *ڈھول ڈھمکے وغیرہ وغیرہ یہ سب کچھ چھوڑیں *جو پہلے ایسا کرتے تھے *اس سے توبہ کریں *اس کی جگہ اللہ پاک کی حمد و ثنا کریں اللہ ! اللہ ! کریں *اس کے پیارے پیارے ناموں سے اس کا ذِکْر کریں *تِلاوت کریں *نعتیں پڑھیں *نیک کام کریں۔ یہ کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا بھی بہترہو گی اور آخرت بھی سنور جائے گی۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پچھلی آسمانی کتابوں میں نازِل ہونے والی نعتیں سُنیں، پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے اَوْصاف سنے، اس سے پتا چلتا ہے کہ مِیْلاد منانا یعنی پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ذِکْر کرنا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اَوْصاف و کمالات کے چرچے کرنا، سُننا، سُنانا بالکل جائِز بلکہ سُنّتِ اِلٰہیہ ہے کہ اللہ پاک نے اپنے نبیوں کو ذِکْرِ مصطفےٰ سُنایا اور انبیائے کرام علیہم السَّلَام نے سُنا بھی، پڑھا بھی، اپنی اُمّتوں کو بھی سُنایا۔ اس لئے الحمد للہ ! ہم بھی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ذِکْر کرتے بھی ہیں، سُنتے سُناتے بھی ہیں، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آمد کے چرچے بھی کرتے ہیں، اسی کو تو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami