Share this link via
Personality Websites!
474758
9299
میں نے فرشتے سے پوچھا: یہ کیا ہے؟ جواب آیا: کیا آپ انہیں نہیں جانتے؟یہ مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں (اور ان کے متعلق اللہ پاک کا فرمان یہ ہے کہ وہ) میرے نام سے دُعا کریں گے تو میں ان کی دُعا قبول کروں گا۔
عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: اس روایت میں زیتون کے 2 درختوں سے مراد دِین اور بادشاہی ہے جو اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا فرما دی ہے۔ ([1])
صحابئ رسول حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے: ایک مرتبہ رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اللہ پاک نے مجھے ہدایت دینے والا، تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور مجھے بھیجا تاکہ میں موسیقی کے آلات توڑ ڈالوں۔ اَوْس بن سَمْعان (یہ بات سُن رہے تھے، انہوں )نے کہا: اُس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا، بےشک میں نے تورات میں آپ کے متعلق یہی پڑھا ہے۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے ہمارے آقا و مولیٰ مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی...!! غور فرمائیے! اللہ پاک نے پچھلی آسمانی کتابوں میں کتنی تفصیل کے ساتھ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اوصاف و کمالات، فضائل، اَخْلاق، پاکیزہ کردار کو ذِکْر فرمایا، یہاں ذرا یہ بھی غور فرمائیے! ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا میں کیوں تشریف لائے؟ اس کی ایک حکمت تورات شریف میں بیان ہوئی کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم موسیقی کے آلات توڑنے کے لئے تشریف لائے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami