Share this link via
Personality Websites!
474757
9299
ہے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہر مخلوق کے، ہر جہان کے نبی ہیں * انجیل شریف میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ایک مشہور نام: بَارْقَلِیْط بھی آیا ہے: جس کا معنیٰ ہے: رُوْحُ القدس (یعنی پاک رُوح) * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ایک مبارک نام: جَبَّار بھی آیا ہے، اس کا معنی ہے: اُمَّت کی اِصْلاح فرمانے والے، راہِ ہدایت دکھانے والے، خُدا کے دشمنوں پر قہر فرمانے والے، تمام انسانوں پر فضیلت رکھنے والے نبی۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! پچھلی آسمانی کتابوں سے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مزید شانیں سُنتے ہیں:
سلطانِ دوجہاں صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام پر نازِل ہونے والی آسمانی کتاب انجیل شریف میں ہے: (آخری نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) جو ہمیشہ غالِب رہیں گے اور آخر تک میرے اَحْکام کی حفاظت کرتے رہیں گے، میں انہیں تمام اُمّتوں پر سلطان بناؤں گا۔([2])
اللہ پاک کے نبی حضرت زکریا عَلَیْہِ السَّلام فرماتے ہیں: وہ فرشتہ جو میری زبان پر بولتا (یعنی مجھ پر وحی لاتا ہے) اس نے مجھے کہا : آپ کیا دیکھ رہے ہیں؟ میں نے دیکھا تو سامنے ایک سونے کا مینار تھا، اس کے سِرے پر ایک ہتھیلی تھی، اس ہتھیلی کے اُوپر 7 چراغ تھے، ہر چراغ کے 7 مُنہ تھے، پِھر اس ہتھیلی کے سیدھی اور الٹی جانِب زیتون کے درخت تھے،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami