Share this link via
Personality Websites!
474755
9299
دلیل میں آپ نے تورات کی آیت پڑھی، جس میں تھا: اَخْرَابَا، قَدْمَابَا۔ حضرت کعب رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا: اَخْرَابَا کا معنی ہے: اَوَّل۔ قَدْمَابَا کا معنی ہے: آخر۔([1]) یعنی ہمارے نبی، پیارے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اول نبی بھی ہیں اور آخری نبی بھی ہیں۔
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
قَدْ جَآءَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ نُوْرٌ وَّ كِتٰبٌ مُّبِیْنٌۙ(۱۵) (پارہ:27، الحدید:3)
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:وہی اول اور آخر اور ظاہر اورباطن ہے اور وہ سب کچھ جانتا ہے۔
شیخ عبد الحق مُحَدِّث دہلوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس آیت کی وضاحت میں فرماتے ہیں: (اَوَّل ہونا، آخر ہونا، ظاہِر ہونا، باطِن ہونا) یہ چاروں صِفَات اللہ پاک کی ہیں اور اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھی یہ صِفَات عطا فرمائی ہیں۔ ([2])
آقا کریم کے اَوَّل و آخر ہونے کا مطلب
حدیثِ پاک میں ہے: ایک مرتبہ فرشتوں کے سردار حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلام بارگاہ رسالت میں حاضِر ہوئے اوریوں سلام کیا: السَّلَامُ عَلَیْکَ یَاظاہِرُ! اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابَاطِنُ اے ظاہِر نبی! آپ پر سلام ہو، اے باطِن نبی! آپ پر سلام ہو۔ اس پر پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اے جبریل! یہ صِفَات تو اللہ پاک کی ہیں، اسی کو لائق ہیں، میری یہ صِفَات کیسے ہو سکتی ہیں؟ حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلام نے عرض کیا: اللہ پاک نے آپ کو ان صفات سے فضیلت دی، آپ کو سارے نبیوں اوررسولوں پر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami