Share this link via
Personality Websites!
474817
9294
صِرْف اسی مقصد (Purpose)کے لیے بیٹھے ہو؟ عرض کیا: اللہ پاک کی قسم! ہم صِرْف اسی مقصد کے لیے بیٹھے ہیں۔ اس پر رسولِ رحمت، شفیعِ اُمَّت صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمنے فرمایا: میں نے قسم اس لیے نہیں اُٹھوائی کہ مجھے تم پر کوئی شک تھا بلکہ معاملہ یہ ہے کہ ابھی ابھی جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلام آئے اور بتایا کہ(یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! آپ کے صحابہ آپ کی آمد کی خوشی میں مِل بیٹھ کر اللہ پاک کا شکر ادا کر رہے ہیں اور ) اللہ پاک فرشتوں کے سامنے ان پر فخر فرما رہا ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! آمدِ مَحْبُوب(صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) کو اپنے حق میں اللہ پاک کا عظیم اِحْسَان مان کر، مِل بیٹھ کر اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنایا دوسرے لفظوں میں یوں کہہ لیجیے کہ محفلِ میلاد سجانا کیسا فضیلت والا کام ہے کہ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان نے یہ کام کیا تو اللہ پاک نے فرشتوں کے سامنے ان پر فخر فرمایا۔
وہ لوگ خُدا شاہِد قسمت کے سکندر ہیں جو سرورِ عالَم کا مِیْلاد مناتے ہیں
سوچئے! *کیا کوئی ایسی روایت ہے کہ جس کے پاس بینک بیلنس ہو، اس پر اللہ پاک فخر فرماتا ہے *جس کے پاس سینکڑوں مربع زمین ہو، اللہ پاک اس پر فخر فرماتا ہے *جس کے 12 بیٹے ہوں، اس پر اللہ پاک فخر فرماتا ہے۔ ایسی کوئی روایت آپ کو نہیں مل سکے گی مگر جو ذِکْرِ وِلادتِ مصطفےٰ کرنے، اس نعمت پر شکر ادا کرنے کے لیے بیٹھے، اللہ پاک فرشتوں کے درمیان اس پر فخر فرماتا ہے۔ پتا چلا؛ دیگر نعمتوں پر خوشی منانا اپنی جگہ پر مگر وِلادتِ مصطفےٰ کی خوشی منانا باقی سب خوشیوں سے بہتر ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami