Share this link via
Personality Websites!
474816
9294
پر خوشیاں منانا، ان دُنیوی خوشیوں سے زیادہ بہتر اور زیادہ اَہَم ہے۔
رَبِّ اعلیٰ کی نعمت پہ اعلیٰ درود حق تَعَالیٰ کی مِنَّت پہ لاکھوں سلام
ہم غریبوں کے آقا پر بےحد درود ہم فقیروں کی ثَرْوَت پہ لاکھوں سلام([1])
وضاحت: رَبِّ کریم جو بہت بلند شان والا ہے، اس کی اعلیٰ ترین نعمت محبوبِ ذیشان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم پر اعلیٰ درود ہوں، اللہ پاک نے اپنا مَحْبُوب ہماری ہدایت کے لیے بھیج کر جو احسان فرمایا، اُن مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم پر لاکھوں سلام ہوں۔ وہ مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم جو ہم غریبوں کے آقا ہیں، ہم فقیروں کی دولت ہیں، ان پر بےحد درود اور لاکھوں سلام ہوں۔
اسلام کے پہلے بادشاہ ، امیرِ سلطنتِ مصطفےٰ، عظیم صحابئ رسول حضرت امیرِ معاویہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان حلقہ بنائے بیٹھے تھے کہ سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمتشریف لے آئے، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمنے پوچھا: مَا اَجْلَسَکُمْ؟ یعنی اے میرے صحابہ! تم یہاں حلقہ بنائے کیوں بیٹھے ہو؟ عَرْض کیا: جَلَسْنَا نَدْعُوْ اللہ وَ نَحْمَدُہٗ عَلٰی مَا ہَدَانَا لِدِیْنِہٖ وَ مَنَّ عَلَیْنَا بِکَ یعنی (یَارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم!) اللہ پاک نے آپ کو بھیج کر ہم پر جو اِحْسَان فرمایا ہے، ہمیں دِینِ اسلام کی ہدایت نصیب فرمائی ہے، ہم اس نعمت پر اللہ پاک کی حمد و ثنا بیان کر رہے ہیں اور دُعائیں کر رہے ہیں۔
پیارے نبی، مُحَمَّدِ عربی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمنے پھر پوچھا: کیاتم قسم اُٹھاتے ہو کہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami