Share this link via
Personality Websites!
474815
9294
مَدَنی سلطان صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمکا وُجُودِ مَسْعُود وَہ عظیم تَرِین نعمت ہے کہ آج تک جس کو جو بھی مِلا ہے، انہی کے صدقے ملا ہے، آیندہ قیامت تک بھی جسے جو ملے گا، انہیں کے صدقے عطا کیا جائے گا۔
لَا وَرَبِّ الْعَرْش جس کو جو مِلا، ان سے مِلا بٹتی ہے کونین میں نعمت رسولُ اللہ کی([1])
دوسرے مقام پر اللہ پاک نے فرمایا:
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ(۱۰۷) (پارہ:17، سورۂ اَنْبِیاء:107)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور ہم نے تمہیں تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر ہی بھیجا۔
پتا چلا؛ سب سے بڑا فضل بھی ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمہیں اور سب سے بڑی رحمت بھی آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمکا وُجُودِ مسعود ہے۔
لہٰذا اِن آیات کو مِلا کر نتیجہ یہی نکلے گا؛ اے لوگو...!! *تمہیں رسولِ کائنات صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمکی صُورت میں ہمارا سب سے بڑا فضل مِل گیا *رحمتِ کُل جہاں صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمکی صُورت میں سب سے بڑی رحمت مِل گی، اس فضل و رحمت کے ملنے پر خُوب خُوشیاں مناؤ! ہاں! یاد رکھو...!! جو تم بچا بچا کر رکھتے ہو، اس بچانے کا فائدہ نہیں ہے، فضل و رحمتِ اِلٰہی ملنے پر خوشیاں منانے پر خرچ کرو! اس کا فائدہ ملے گا۔ ہاں! یاد رکھو! یہ جو تم شادیوں میں خوشیاں مناتے ہو *امتحان میں پاس ہو جاؤ تو مٹھائیاں بانٹتے ہو *زمین جائیداد خرید لو تو خوشیاں کرتے ہو *بیٹا، بیٹی پیدا ہونے پر خوشیاں مناتے ہو، یہ سب خوشیاں اپنی جگہ مگر خاص رحمت و فضلِ اِلٰہی ملنے (محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمکی وِلادتِ باسعادت)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami