Share this link via
Personality Websites!
474814
9294
اس کی رحمت ملنے پر خوشیاں منایا کرو...!!([1])
سب سے بڑا فضل و رحمت کیا ہے...؟
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بات تَو پتا چل گئی کہ عام دُنیا داری کی چیزیں ملنے، دُنیاوی خواہشیں پوری ہونے پر خوشی منانا اپنی جگہ، اِس سے زیادہ بہتر ہے کہ اللہ پاک کا فضل و رحمت ملنے پر زیادہ خوشی منائی جائے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اللہ پاک کا فضل کیا ہے؟ اس کی رحمت کیا ہے؟
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْهِمْ رَسُوْلًا (پارہ:4، سورۂ آل عِمْران:164)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک اللہ نے ایمان والوں پر بڑا اَحسان فرمایا جب ان میں ایک رسول مَبعوث فرمایا۔
اللہ اکبر! پتا چلا؛ اللہ پاک نے نہایت ہی عظیم احسان فرما دیا کہ ہمیں اپنے مَحْبُوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمکا اُمّتی بنا دیا، یہ وہ نعمت ہے کہ سب نعمتیں اسی ایک نعمت کا صدقہ ہیں *اِیْمان مِلا، ان کے صدقے *قرآن ملا، ان کے صدقے *رحمٰن ملا، ان کے صدقے *سانسیں چل رہی ہیں، ان کے صدقے *جسم میں جان ہے، ان کے صدقے *ہاتھوں میں طاقت ہے، ان کے صدقے *زمین ہے، ان کے صدقے *ہم زمین پر کھڑے ہو سکتے ہیں، ان کے صدقے *آسمان ہے، ان کے صدقے *درخت، پتھر، پھول پھل، پہاڑ، دریا سب کچھ انہی کے صدقے سے ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! محبوبِ ذیشان، مکی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami