Share this link via
Personality Websites!
474812
9294
میں جتنی جگہ یہ لفظ استعمال ہوا، اس کی مذَمَّت ہی کی گئی ہے۔ مثلاً؛ ایک مقام پر فرمایا:
اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْفَرِحِیْنَ(۷۶) (پارہ:20، سورۂ قَصَص:76)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک الله اِترانے والوں کو پسندنہیں کرتا۔
یعنی فَرَح کرنے والوں کو اللہ پاک پسند نہیں فرماتا۔
ایک مقام پر فرمایا:
وَ لَا تَفْرَحُوْا بِمَاۤ اٰتٰىكُمْؕ- (پارہ:27، سورۂ حَدِیْد:23)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور اس پراتراؤنہیں جو تمہیں اللہ نے دیا ہے۔
ایک مقام پر غیر مسلموں کے مُتَعَلِّق فرمایا:
حَتّٰۤى اِذَا فَرِحُوْا بِمَاۤ اُوْتُوْۤا اَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً (پارہ:7، سورۂ اَنْعام:44)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یہاں تک کہ جب وہ اس پرخوش ہوگئے جو انہیں دی گئی تو ہم نے اچانک انہیں پکڑلیا۔
آپ دیکھیے! جہاں جہاں لفظِ فَرَح آ رہا ہے، اِس سے منع کیا جا رہا ہے، جنہوں نے فَرَح (یعنی خوشی) کی، اُن کی مذمّت کی جا رہی ہے۔ قرآنِ کریم میں چند مقامات ہیں، جہاں فَرَح کی اجازت دی گئی بلکہ اس کو پسند فرمایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک موقع یہ بھی ہے، فرمایا:
بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْاؕ- (پارہ:11، سورۂ يُوْنُس:58)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اللہ کے فضل اور اس کی رحمت پر ہی خوشی منانی چاہیے۔
کہنے کا مَقْصد یہ ہے کہ ہم اگر قرآنِ کریم کے ان تمام مقامات کو جمع کریں تو نتیجہ یہ نکلے گا: *دُنیا کی فانی زندگی پر خوشیاں مت مناؤ! *اللہ پاک نے جو تمہیں کمالات، جو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami