Share this link via
Personality Websites!
474811
9294
ہم نے ابتدا میں پارہ:11، سُورۂ یُونُس، آیت: 58 سننے کی سعادت حاصِل کی۔ اللہ پاک نے فرمایا:
قُلْ (پارہ:11، سورۂ يُوْنُس:58)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تم فرماؤ!
یہ لُطْف کی بات ہے، جب بھی قرآنِ کریم کی تِلاوت کریں اور اس لفظ پر پہنچا کریں: قُلْ (اے مَحْبُوب! آپ فرما دیجیے!) تَو میں درخواست کروں گا کہ اس جگہ رُک کر اس لفظ کا سَرُور لِیا کیجیے! کتنی زبردست بات ہے، اِرْشاد اللہ پاک کا ہے، اُس نے اپنے بندوں کو فرمانا ہے مگر اللہ پاک کہلواتا اپنے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے ہے۔
قُلْ کہہ کے اپنی بات بھی لَبْ سے ترے سُنی اللہ کو ہے اتنی تِری گفتگو پسند([1])
خیر! فرمایا: اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! آپ فرما دیجیے!
بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْاؕ- (پارہ:11، سورۂ يُوْنُس:58)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اللہ کے فضل اور اس کی رحمت پر ہی خوشی منانی چاہیے۔
2چیزیں اِرْشاد ہوئیں: (1):اللہ پاک کا فضل (2):اللہ پاک کی رحمت۔ یہ دونوں یا ان میں سے کوئی ایک ملے تو چاہیے کہ اُس پر خوشی منائیں۔
یہاں میں ایک بات عرض کرنا چاہوں گا: لفظِ فَرَح؛ اس کا معنیٰ خُوشی ہوتا ہے، قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔ کمال کی بات یہ ہے کہ قرآنِ پاک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami