Share this link via
Personality Websites!
474832
9294
مسئلہ: مسجد کو ناگوار آوازوں سے بچانا لازِم ہے۔
وضاحت: مسجد اللہ پاک کا گھر ہے، اس کی تعظیم اور احترام ہر مسلمان پر ضروری ہے ، اور مسجد کو کسی بھی قسم کی ناگوار آواز سے بچانا بھی اس کی تعظیم کا حصّہ ہے، ہمارے یہاں ایک تعداد ہے جس کی اس طرف تَوَجُّہ نہیں، مثلاً *بعض لوگ کھڑے کھڑے فرش پر چابیاں پھینک دیتے ہیں* بھاگتے ہوئے نماز میں شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پاؤں زور سے فرش پر پڑتے ہیں*یا کچھ افراد کرسیاں تک گھسیٹتے یا پٹخ دیتے ہیں، ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔ایک اہم مسئلہ سماعت فرمائیے، مسجد میں جان بوجھ کر ایسے کام کرنا منع ہیں کہ جن سے کوئی بھی ناگوار آواز پیدا ہو۔ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: مسجد کو ہر ایسی آواز سے بچانے کا حکم ہے جس کے لیے مسجد بنائی ہی نہیں گئی۔([1])اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
یَاوَدُوْدُ یَا سَلَامُ
جو کوئی ہر نماز کے بعد روزانہ 100 بار یَا وَدُوْدُ یَا سَلَامُ پڑھے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! گھرمیں محبّت بھری فضا قائم ہو جائے گی۔اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami