Share this link via
Personality Websites!
474830
9294
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَؕ
(پارہ:8، سورۂ اعراف:10)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور بیشک ہم نے تمہیں زمین میں ٹھکانا دیا اور تمہارے لیے اس میں زندگی گزارنے کے اسباب بنائے۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! اللہ پاک نے ہمیں اسلامی اَحکامات پر آزادی کے ساتھ عمل کرنے کے لیے یہ پاک اور آزاد ملک عطا فرمایا، زندگی کی ضروریات عطا فرمائیں، بہت ساری نعمتوں سے نوازا ، مگر افسوس! ہم اُس طرح سے شکر ادا نہیں کر پاتے، جیسا کرنے کا حق ہے۔ اور ان شہیدوں کو بھول جاتے ہیں جنہوں نے اس ملک کی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، ایک اندازے کے مطابق جب پاکستان بنااُس وقت 30 لاکھ مسلمان شہید ہوئے تھے۔([1])
آج 14 اگست یومِ آزادی ہے۔یہ دن اِن شہیدوں کی برسی کا دِن ہے، لہذا * فاتحہ خوانی کر کے اپنے شہیدوں ، فوت شدگان کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کیجیے*ہوسکے تو آزادی کے شکرانے میں نوافل پڑھنے کا اہتمام کیجیے*فضولیات میں رقم خرچ کرنے کی بجائے ملک پاکستان کو سرسبز بنانے کے لیے پودے لگانے اور پھر ان کو درخت بنانے کی کوشش کیجیے۔
آئیے آج ہم یہ عزم کریں کہ اس جشن آزادی پر *جشنِ آزادی کے نام پر گانے چلانے * میوزک بجانے*ناچنے* چیخ پُکارکرنے * پٹاخے پھوڑنے* باجے بجانے* گلیوں ، سڑکوں پر ہُلڑ بازی کرنے* سڑکوں پر ون ویلنگ(One Welling) کر کے موت کا کھیل کھیلنے کی بجائےملکِ پاکستان کو ہر قسم کے نقصان سے بچانے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami