Share this link via
Personality Websites!
474829
9294
رُوح نہ پُھونک سکے گا۔([1]) (3):جشنِ ولادت کی خوشی میں بعض جگہ گانے باجے بجائے جاتے ہیں ایسا کرنا گناہ ہے۔ روایت میں ہے:گانا دل کو وِیْران اوراللہ پاک کو ناراض کرنے والا ہے۔([2]) (4):نعتِ پاک بے شک چَلایئے مگر دھیمی آواز میں اوراِس احتیاط کے ساتھ کہ کسی عبادت کرنے والے، سوتے ہوئے یا مریض وغیرہ کو تکلیف نہ ہو اور اذان و اوقاتِ نَماز کی بھی رِعایت کیجیے۔(عورت کی آواز میں نعت مت چلایئے ) (5):گلی یا سڑک وغیرہ کی زمین پر اِس طرح سجاوٹ (Decoration) کرنا ،پرچم گاڑناجس سے راستہ چلنے اور گاڑی چلانے والے مسلمانوں کو تکلیف ہو، ناجائز ہے (6):چَراغاں دیکھنے کےلیے عورتوں کااَجنبی مردوں میں بے پردہ نکلنا حرام و شَرمناک ہے اور باپردہ عورتوں کا بھی مُروَّجہ انداز میں مَردوں میں اختِلاط(یعنی خَلط مَلط ہونا) انتِہائی افسوس ناک ہے، بجلی (Electricity) کی چوری بھی ناجائز ہے (7):جُلوسِ میلاد میں حتّی الْامکان باوُضو رہیے، نَمازِ باجماعت کی پابندی کا خیال رکھیے۔(8):جُلوس میں مکتبۃُ المدینہ کے رسالے،دینی کتابیں خوب تقسیم کیجیے، پھل اور اناج وغیرہ کو پھینک کر تقسیم کرنے کی بجائے لوگوں کے ہاتھوں میں دیجیے ،زمین پر گرنے بِکھرنے اور قدموں تلے کچلنے سے ان کی بے حُرمتی ہوتی ہے(10):جُلوس میں کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جس سے بد امنی پھیلے ۔
غُنچے چَٹکے،پُھول مہکے ہر طرف آئی بہار ہو گئی صبحِ بَہْاراں عید ِ میلادُ النّبی([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami