Share this link via
Personality Websites!
474828
9294
ڈاؤن لوڈ کر لیجیے! خُود ہی پڑھ کر سُنا دیجیے! آخر میں اپنی استطاعت کے مطابق شیرینی وغیرہ تقسیم کر دیجیے! اگر شیرینی بھی مُیَسَّر نہ ہو تو کوئی بات نہیں، جو مُیَسَّر ہو، وہی سہی، میلاد منانے کے لیے لنگر یا شیرینی وغیرہ ضروری بھی نہیں ہے، اللہ پاک کی بارگاہ میں پیسہ اور اہتمام نہیں بلکہ دِل کا اِخْلاص قبول ہوتا ہے۔ لہٰذا اللہ پاک نے جو توفیق بخشی ہے، شرکائے محفل کی خِدْمت میں پیش کر دیجیے! میلاد کی محفل ہو جائے گی، اس کے صدقے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْمْ! سارا سال گھر میں برکت رہے گی۔
جشنِ وِلادت منانے کے مدنی پھول
پیارے اسلامی بھائیو! جشن ولادت منانے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کرتا ہوں ؛ سنیے:(1):جشنِ ولادت کی خوشی میں مسجِدوں ، گھروں ، دکانوں، سُواریوں پر اور اپنے مَحَلّے میں مدنی پرچم لہرایئے *خوب چَراغاں کیجیے *بارھویں کی رات حُصُولِ ثواب کی نیّت سے اجتِماعِ میلاد میں شرکت کیجیے *اور صُبحِ صادِق کے وَقت سبز سبز مدنی پرچم اُٹھائے دُرُودوسلام پڑھتے ہوئے اشکبار آنکھو ں کے ساتھ صبحِ بہاراں کا اِستِقبال (Welcome) کیجیے *12 ربیعُ الاوّل شریف کے دن ہو سکے تو روزہ رکھ لیجیے کہ ہمارے پیارے آقا مکّی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ وِلادت مناتے تھے۔([1]) (2): ایسے نقشے یا ماڈلز یا دروازے مت بنائیے کہ جن میں جاندار وں کی تصویریں یا گُڑیاں ہوں۔حدیث ِ پاک میں ہے:جو کوئی (جاندارکی)تصویر بنائے گا اللہ پاک اُس کو تب تک عذاب دیتا رہے گا جب تک اُس تصویر میں رُوح نہ پُھونک دے اور وہ اُس میں کبھی بھی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami